نئی دہلی، 6 نومبر (یو این آئی) مشہور تاریخ داں عرفان حبیب نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کاموازنہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم اسلام اسٹیٹ (آئی ایس) سے کرنے کے اپنے بیان پر قائم ہیں۔
مسٹر حبیب نے ملک کے اولین وزیراعٖظم جواہر لال نہروکے 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک
پروگرام میں نامہ نگاروں سے کہا کہ انہیں آر ایس ایس اور آئی ایس کا یکساں نظریہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ دونوں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کے سب سے بڑے ہیرو مہاتما گاندھی اور جواہر لال نہرو تھے اور اگر کوئی کسی اور کو ان سے بڑا لیڈر سمجھتا ہے تو اس کے نظریہ کو بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔